آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا

پیر 13 جولائی 2020 18:01

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا۔اس حوالہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان کی زیرصدارت دعائیہ تقریب منعقدہوئی۔دعائیہ تقریب میںڈی ایس پی ندیم عارف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،کنوینئرجموںکشمیرپیرپنجال پیس فائونڈیشن محموداخترقریشی،افسرمال راجہ محمدایازخان،صدرتنظیم غیرجریدہ سردارمحمدنازک خان،مرکزی چیئرمین ریونیو ایمپلائز آزاد کشمیر محمد خالق، انسپکٹرسردارمحمدافتخارخان، باووحبیب ضلعی جنرل سیکرٹری ریونیوایمپلائز،سب انسپکٹرمحمدآصف کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،کنوینئرجموںکشمیرپیرپنجال پیس فائونڈیشن محموداخترقریشی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان ودیگرمقررین نے کہاکہ 13جولائی یوم شہداء کشمیر ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی مشعل کو اپنے خون سے روشن کیئے رکھاڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف جو تحریک 13جولائی 1931ء کو 22کشمیریوں کو یکے بعد دیگرے شہید کرنے پر شروع ہوئی اورکشمیریوںنے اپنے خون سے بھارت کی مذموم سازشوںکاخاک میںملاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی معنوںمیںبنیادرکھی۔

مقررین نے کہاکہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمائت جاری رکھ کرکشمیریوںکی آزادی کی تحریک کومزیدجلابخشی ہے ایک مضبوط اورمستحکم پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے مقررین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرعملاً جنگ شروع کررکھی ہے اورمسلسل کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے آئے روزبھارت نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں،خواتین کوشہیدکیاجارہاہے اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی نہیںآئی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں