بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے‘وزیر برقیات

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیریوں پر بلا اشتعال فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘راجہ نثار

منگل 14 جولائی 2020 13:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کی ولولہ انگیز جدوجہد سے بوکھلا گیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیریوں پر بلا اشتعال فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتابھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بھارت کروناوائرس کی آڑمیںمقبوضہ کشمیرکے اندرخون کی ہولی کھیل رہاہے مقبوضہ وادی کے حالات بھارت کے لئے نوشتہ دیوار ہیں مسئلہ بھارت کے حلق میں اٹک گیا ہے بھارتی عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں بھارت کی بربریت دہشتگردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے دنیا کے سامنے لے آئی ہیں کشمیریوں کی شہادتیں آزادی کی منزل کی جانب کامیابی کے دراصل بڑھتے ہوئے قدم ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر انسا نی حقوق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 9 لاکھ فوجیوںنے بندوقوں کے سائے تلے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے بھارت آئے دن عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں پربھارتی مظالم نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کر کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے انہوںنے کہاکہ بھارت کی حکومت انتہا پسندی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بھارت انتہا پسند ہندو ازم کے فروغ میں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے بھارت نہ صرف اندرون ملک دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیئے کہ بھارت کو مقبوضہ وادی میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے عملاً روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں