ایئر مارشل (ر)چیئرمین پبلک سروس کمیشن مسعوداختر کی سکوارڈرن لیڈر تنویر احمد شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی

ہفتہ 8 اگست 2020 13:48

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) ایئر مارشل (ر)چیئرمین پبلک سروس کمیشن مسعوداختر کی سکوارڈرن لیڈر تنویر احمد شہید تمغہ بسالت کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمودالحسن راجہ (ر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور راجہ بشیر پی ڈی ایس پی بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ائر مارشل (ر)چیئرمین پبلک سروس کمیشن مسعوداخترنے سکوارڈرن لیڈر تنویر احمد شہید کے والد محترم راجہ کرمداد خان سے ملاقات کی اورتنویراحمدشہیدکے درجات کی بلندی،پسماندگان کے صبروجمیل کے لیے دعاکی اورسکوارڈرن لیڈر تنویر احمد شہید تمغہ بسالت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہیدسکوارڈرن لیڈر تنویر احمد شہید تمغہ بسالت نے اپنی زندگی مادرِ وطن پر قربان کر دی ان کی اس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں