پبلک سروس کمیشن کو با وقار سے با وقار بنانے اور مزیدفعال بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مسعود اختر

زاد کشمیر حکومت نے خطہ میں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں، چیئر مین آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن

اتوار 9 اگست 2020 14:45

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (ر)ایئر مارشل مسعود اخترنے کہا ہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو با وقار سے با وقار بنانے اور مزیدفعال بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںآزاد کشمیر حکومت نے خطہ میں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیںمیرٹ کی بالا دستی سے ایک جمہوری معاشرہ اور ایک نیا سماج تشکیل پا رہا ہے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے ہیں غریب، مزدور اور محنت کش کا بچہ بھی اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر بہتر مستقبل کا خواں ہے قوم کی بہتری، نئی نسل کے بہتر مستقبل اور حق و انصاف کی علمبرداری سے قوموں کی ترقی وابستہ ہے آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے اور خاص کر سرکاری اداروں میں بھرتی کے عمل میں اعلیٰ معیار کی پاسداری سے ہی قابل اور مستحق امیدواروں کو آگے آناکاموقع ملا ہے پبلک سروس کمیشن امتحانات کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کر کے جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ کریںگے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں قوموں کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے منسلک ہے ا ٓزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ایک قومی ادارہ ہے اس کے تقدس ، وقار و احترام ہماری قومی زمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیئرمین آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (ر)ایئر مارشل مسعود اخترنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر (ر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ و دیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (ر)ایئر مارشل مسعود اخترنے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن جیسا ادارہ آزاد کشمیر بھرکے ذہین اور محنتی طلباء وطالبات کیلئے امید کی کرن ہیںاس ضمن میں مستحق اور حقدار امیدواروں کو اپنے حق کے حصول کیلئے راہ ہموار کرنا پبلک سروس کمیشن کے فرائض میں شامل ہیں تمام ممبران ہر قسم کے امتیازات سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانتداری اور دلچسپی سے سرانجام دیں گے ا نہوں نے کہا کہ خطہ کیلئے اہلیت، صلاحیت اور قابلیت کے حامل آفیسروں کی اشد ضرورت ہے اس لئے آفیسروں کے انتخاب کے نظام کو مزید بہتر اور معیاری بنانا لازمی ہے اس سے نہ صرف ادارہ پر عوام کا مزیداعتماد بڑھے گا بلکہ ہماری مجموعی ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے پبلک سروس کمیشن کو کرپشن اقربا پروری اور سفارش کلچر سے آزاد کرانے کے لیے موجودہ حکومت نے اہم کردار ادا کیا اور اس قومی ادارے کو فعال و منظم کرکے خطے میں میرٹ کی بنیاد پر افسران و ملازمین کی تقریوں کو ممکن بنایا انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین لیفٹنٹ جنرل(ر) محسن کمال کے دور کامیرٹ و قابلیت کی بنیاد پر نوجوانوں کی تقرریوں اور تعیناتیوں کا سلسلہ جاری رہے گاآزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میںسینکڑوں نوجوان میرٹ کی بنیاد پر مختلف محکموں میں تعینات ہوئے نتہائی غریب و محنت کش افراد کے بچے اسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،پروفیسر،صدر معلم اور سیکشن افسر کی پوسٹوں پر کامیاب ہوئے جس سے پڑھائی کے رجحان میں اضافہ ہوا خطہ میںآزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا وقار بحال ہوا اور نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان بڑھا اور نوجوان مایوسی سے باہر آئے جس سے ایک صحت مند سماج کی تعمیر نو شروع ہوئی جس میں بتدریج مزید بہتری لائی جائے گی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں