کوٹلی ،جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے محکمہ شاہرات ، تعمیرات عامہ کے افسران کی وزیر مال آزاد کشمیر کو بریفنگ

ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،افسران اورفیلڈسٹاف موقع پرجاکر کام کی نگرانی کریں،سردار فاروق سکندر

منگل 11 اگست 2020 20:01

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) ضلع کوٹلی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے محکمہ شاہرات ، تعمیرات عامہ کے آفیسران کی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان کو بریفنگ۔وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے آفیسران کو ضلع کوٹلی میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ بریفنگ میں ایکسئن شاہرات ، تعمیرات عامہ اشتیاق مغل ، اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ایڈووکیٹ ، لیگی رہنما سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ ، پی آر او ٹو وزیر مال راجہ رضوان ،ایس ڈی او مرزا مجاہد ، ایس ڈی او توقیر خان کے علاوہ کنٹریکٹرزبھی موجود تھے اس موقع پر آفسیران نے پختہ سڑکات ، ڈھچاں سلون ،چھوٹ سلون ، حکیمن کالونی ،سونا ملکاں ، سکیری محلہ قیوم ،سیری کھنڈہار محلہ ملک عاشق ، سلورکنڈہ،چیری محلہ ملک موسی،ری کنڈیشنگ سڑک نیلی کھڈ گجراں ، ماہراں ، پختگی سڑک سندھارہ محلہ چوہدری صدیق گجر،بھوئیل محلہ راجہ عزیز ، محلہ سنیاریاں،میرہ پل تا جھلکہ براستہ گلوٹہ میرہ ،پناکھ تا محلہ ظفرعباس ، پانماں کالونی ترکنڈی ، سیری تا ٹوپہ کھنڈہار، ماڈل کالونی کراس تا کھنڈہار،گرلز کالج تا محلہ سائیں نثار کھنڈہار ٹاون ، گہرانی محلہ حاجی نثار ، بگروٹ تا کگیالی ،چیری مجہان ، موہڑہ گھمب ،دتوٹ بائیں دھڑہ ، حاجی اشرف ڈبسی ناڑ تا پیر کلنجر، ڈبسی بازار تا سلطان بگلا،موہڑہ بوہل و دیگر سڑکات کے حوالے سے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان کو تفصیلا بریفنگ دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

آفیسران اورفیلڈسٹاف موقع پرجاکر کام کی نگرانی کریں آزادکشمیرکاڈویلپمنٹ کابجٹ دوگنا ہونے کی وجہ سے ہم نے لوگوں کے ساتھ جووعدے کیے تھے وہ پورے ہورہے ہیں انہوں نے آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سٹرکوں کے کام کامعیار چیک کیاجائے اورمعیاری قسم کی سٹرکیں بنائی جائیں سڑکات پر جاری کام کی بر وقت تکمیل کی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک ایک پائی عوام کی مفاد میں خرچ ہونی چاہیے۔

کوٹلی آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے اس کے بے شمار مسائل ہیں ہم سب نے مل جل کر اس کے مسائل کو حل کرناہے۔حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ آفیسران اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کوریلیف دینے کی بھرپورکوشش کریں تمام ترقیاتی منصوبے جن پر کام جاری ہے کی کوالٹی ور معیار کو چیک کریں تمام منصوبے معیار کے مطابق تعمیر ہونے چائیں سرکاری محکموں کے آفیسران ترقیاتی منصوبوںکی تیزی سے تکمیل کویقینی بنائیں سرکاری وسائل کا بر وقت اور شفاف استعمال ہونا چاہیے آفیسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری ،دیانتداری ،فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبہ کے تحت سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں