کوٹلی ‘جنازہ پڑھنے کے لیے آنے والے شہری کا موٹر سائیکل جنازہ گاہ سے نامعلوم چور لے اُڑے

جمعرات 15 اکتوبر 2020 19:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) جنازہ پڑھنے کے لیے آنے والے شہری کا موٹر سائیکل جنازہ گاہ سے نامعلوم چور لے اُڑے، رواں ہفتہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کی تیسری واردات ،شہری پریشانی کا شکار، پولیس خاموش تماشائی، محر ر تھانہ کوٹلی کے مطابق افتخار حسین شاہ ولد سید حسین ساکن سلطان پورہ منڈی کے رہائشی نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا کے وہ گزشتہ روز نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے بلیاہ قبرستان/جنازہ گاہ کے باہر موٹر سائیکل ہنڈا کھڑا کر کے گیا نماز جنازہ کے بعد واپس آ کر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھا جس پر سائل نے اپنے طور پر کافی تلاش بسار کی لیکن دستیاب نہ ہو سکا، پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف ضابطے کی کاروائی شروع کر دی واضع رہے کے اس ہفتہ میں موٹر سائیکل چوری کی تیسری واردات ہے عوام میں چہ میگوئیاں جبکہ سٹی تھانہ کوٹلی کے سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاران پورا دن سراغ براری کے لیے شہر بھر میں کھومتے رہتے ہیں اس کے باوجود تسلسل سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں پولیس کی کارکرکردگی پر سوالیہ نشان ہے

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں