دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے‘سردار محمد زاہد خان

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق آزادکشمیرکے دیگراضلاع کی طرح ضلع کوٹلی میںبھی تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ن لیگ کی حکومت نے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں06کروڑروپے کی لاگت سے جدیدسائنسی بنیادوںپر تعمیرہونے والالاری اڈہ اپنے مقررہ وقت پرمکمل ہوجائے گاہم وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری بورڈکاشکریہ اداکرتے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے لاری اڈہ کے نمائندہ وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیف آفیسرراجہ افضال احمد،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب عامرآزادراٹھورودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے کہاکہ لاری اڈے کی تعمیرسے شہریوںکوبہترین سفری سہولیات میسرآئینگی جدیدسائنسی بنیادوںپرتعمیرہونے والا لاری اڈہ جدیداورمثالی ہے انہوںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ حضرات تین دن لاری اڈہ مکمل خالی رکھیںگے روٹ ،ٹائم پرپرچلنے والی گاڑیاں ایک ایک کرکے اڈے پرکھڑی ہونگی باقی گاڑیاں اپنے اپنے متعلقہ روٹ کی روڈزپرکھڑی ہونگی نکیال کی گاڑی نکیال روڈپر،میرپورکی گاڑی میرپورروڈپر،راولپنڈی جانے والی گاڑی راولپنڈی روڈپرکھڑی ہوںگی۔

انہوںنے کہاکہ شہریوں کوبہت جلدضلع کوٹلی مثالی ضلع نظرآئے گاشہریوںکوسیروتفریح کی بہترین سہولیات مہیاکرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں بلدیہ اپنے تمام تروسائل استعمال کرتے ہوئے شہرکی بہتری،خوشحالی،ترقی،صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کررہی ہے مجھ سمیت بلدیہ کاتمام سٹاف،معہ بلدیہ کے سینٹری ورکرزاپنے اپنے فرائض منصبی محنت،لگن اورایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے لاری اڈے کے نمائندہ وفدکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میںآپ لوگوںکے تعاون کامشکورہوںانشاء اللہ تعالیٰ لاری اڈہ اپنے مقررہ وقت پرمکمل ہوجائے گا۔اس موقع پرلاری اڈے کے نمائندہ وفدنے حکومت آزادکشمیرکاخصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں