کشمیری عوام بھارتی ظلم و تشدد کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، پیر پنجال فائونڈیشن

منگل 24 نومبر 2020 11:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) جموں وکشمیر پیر پنجال پیس فاؤنڈیشن کے نائب چیئرمین وکنوینر محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نہتے کشمیری عوام کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارتی ظلم و تشدداورجارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار محمود اختر نے نیدورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے دورے کے دوران کھوئی رٹہ جنجوٹ بہادر چتر میں بھارتی فوجیوںکی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ کشمیریوںاور انکے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی ظلم و تشدد سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے اور انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر آئے روز جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے اور عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرایا جائے۔

انہوںنے کہاکہ بزدل بھارتی فوجیوں نے آزاد کشمیر میںوادی نیلم میں بھی نہتے لوگوں، معصوم بچوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنایاہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دیاہے ۔محمود اختر نے جموں میں نگروٹہ ٹول پلازے پر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے چار نہتے کشمیری نوجوانوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بھارت کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد نے انہیں بتایا کہ جنجوٹ بہادر چتر میں ایک شادی کی تقریب پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چھ سالہ بچی حورین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

محمود اختر قریشی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر بھارتی جبر و تشددکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ ریاست کی آزادی قریب ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں