کوروناوائرس انتہائی خطرناک اورجان لیوا وائر س ہے اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین حل ہے ‘تحصیلدار کوٹلی

شہری خوداوراپنی فیملی عزیزواقارب کوبچانے کے لیے حکومت،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل درآمدکریں

بدھ 25 نومبر 2020 14:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے کہاہے کہ کوروناوائرس انتہائی خطرناک اورجان لیوا وائر س ہے اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط ہی بہترین حل ہے شہری خوداوراپنی فیملی عزیزواقارب کوبچانے کے لیے حکومت،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل درآمدکریں۔

گھررہیںمحفوظ رہیںکی پالیسی اپنائیں۔رش والی جگہوںپرنہ جائیںماسک پہنیں،سینٹائزراستعمال کریںاورسوشل ڈسٹنس رکھیں۔شہری انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں،ہم سب نے مل کر اس وباء کا مقابلہ کرکے اسکو شکست دینی ہے ۔ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال کریں،اہنے ھاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں،خود بھی بچیں اور اپنے خاندان کو بھی بچائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے کوٹلی شہرکے معائنے کے دوران کوروناوائرس سے بچائوبارے حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایس اوپیزپرعملدرآمدچیک کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ ،شہریوںاوراشیاء خردونوش کی دکانوںکے معائنے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیا۔تحصیلدارچوہدری قیصراسلم ہمراہ پولیس نفری علی الصبح مختلف جگہوں پر بنائے جانے والے چیکنگ پوسٹوں پر چیکنگ کرتے رہے ۔

شہر میں آنے والی جملہ ٹرانسپورٹ کی بھی پڑتال کی گئی ۔معائنے کے دوران شہریوں،تاجروںاورپبلک ٹرانسپورٹ میںبدوں ماسک اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوجرمانے بھی کئے گئے۔تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے کہاکہ لوگوں کی جان و مال ہمیں زیادہ عزیز ہے،لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں بمطابق ایس اویپزکھلنے والے کاروبار حکومتی احکامات پر خود بھی سختی سے عمل کریںاوردوسروںکوبھی تلقین کریں۔انہوںنے کہاکہ دکاندارنوماسک نوسروس کے سلوگن پرعمل کریں خلاف ورزی کے مرتکبان کسی صورت قانون سے نہیں بچ سکیں گئے۔شہریوںنے انتظامیہ کی طرف سے بلاتخصیص چیکنگ کے نظام کو سراہاشہری حکومت اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات،چیکنگ پرمطمئن اورخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں