ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسرکوٹلی کا 21دکانات کا معائنہ‘ پنوں ہوٹل کو دس ہزار روپے جرمانہ

بدھ 25 نومبر 2020 14:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) چیئرمین اے جے کے فوڈ اتھارٹی / وزیر خوراک آزاد کشمیر سید شوکت شاہ،سیکرٹری خوراک راجہ امجد پرویز، ناظم خوراک راجہ نواز کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر امتیاز جعفری،اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرسردار خورشید خان نے کوٹلی سٹی کے دورے کے دوران کچہری بازار،انڈیسٹریل ایریا,بٹ اڈہ,مین بازارکا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی 21دکانات کا معائنہ کیا اور اشیاء کی ایکسپائری اور معیار کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ پنوں ہوٹل کچہری میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے 10ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ فوڈ آپریٹرز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گے۔فوڈ آپریٹرز کو رجسٹریشن /لائسنس جلد از جلد مکمل کریںاور اصلاحی نوٹس کے ساتھ ساتھ آئندہ ناقص صفائی پر شاپ سیل کرنے کی وارننگز بھی جاری کی گئیں۔ہوٹلز کی ناقص صفائی کو بہتر کرنے کی سختی سے ہدایات اور اصلاحی نوٹسز بھی دئیے گے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں