سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کاسابق وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پیر 30 نومبر 2020 17:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر، سابق وزیر اعظم سلارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی ناگہانی وفات کا سن کر صدمہ ہوا سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں