ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہیدہونیوالوںکے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کردیئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:34

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے کھوئیرٹہ سیکٹرمیںبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہیدہونے والوںکے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم خان نے کہاکہ مشکل کی ہرگھڑی میںحکومت آزادکشمیرمتاثرین لائن آف کنٹرول کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دکھ،مصیبت اورپریشانی کی گھڑی میںمتاثرین کنٹرول لائن کوتنہانہیںچھوڑیںگے حکومت،ضلعی انتظامیہ ان کاہرممکن خیال رکھ رہی ہے اورانہیںہرطرح کی سہولیات دینے کے لیے کوشاںہے۔بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہیدہونے والوںکے ورثاء کوامدادی چیک دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرسردارعمراعظم خان نے لائن آف کنٹرول پربسنے والوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے جذبوں،جرات ،بہادری اورثابت قدمی کوسراہا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں