ڈی ایچ او کوٹلی سید شفقت حسین شاہ کا تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال فتح پور تھکیالہ اور تحصیل کے دیگر مراکز صحت کا اچانک دورہ

اتوار 6 جون 2021 17:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) ڈی ایچ او کوٹلی سید شفقت حسین شاہ نے تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال فتح پور تھکیالہ اور تحصیل کے دیگر مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا،کرونا ویکسین سنٹر اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔عملے کی حاضری، مریضون کی تعداد اور دیگر اہم امور پر بریفنگ لی اور احکامات جاری کئے۔ اس موقع پہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر سینیر سٹاف سمیت انچارج صاحبان اور عملے کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او کوٹلی نے ادویات کی مزید فراہمی اور ہیلتھ کارڈز کے حوالے سے تمام مراکز صحت کو احکامات جاری کیے اور عملے کی کارکردگی کو بھی سراہاڈی ایچ او سید شفقت شاہ نے صحت کی سہولتوں کو گاوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی سطح پہ فعال کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈکوارٹرز پہ مریضوں کے لوڈ کو کم کیا جا سکے۔ڈی ایچ او نے کہا کہ مریضوں کے لوڈ کو مزید کم کرنا ہے تاکہ صرف اہم سرجری اور دیگر اہم مسائل کے لیے لوگ ڈی ایچ کیو جائیں۔ اور دیگرسہولیات بی ایچ یوز، رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں موجود ہوںجبکہ ایمرجنسی اور دیگر معمولی نوعیت کی تشخیص ان مراکز صحت پہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں