ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے وی سی یونیورسٹی آف کوٹلی اورڈی ایچ اوکے ہمراہ ویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کردیا

بدھ 9 جون 2021 14:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء)ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل نے وی سی یونیورسٹی آف کوٹلی سیددلنوازگردیزی اورڈی ایچ اوسیدشفقت حسین کے ہمراہ ویکسی نیشن سنٹرکاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل اورڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ نے کہاکہ کروناوباء سے بچائوکے لیے ہم سب نے مل کراپناکرداراداکرنا ہے یونیورسٹی آف کوٹلی کاسٹاف،طلباء وطالبات اپنی اوراپنے گھروالوںکی بروقت ویکسی نیشن کروائیںتاکہ ان کی اوران کے پیاروںکی زندگیاںمحفوظ ہوسکیں۔

انہوںنے کہاکہ کروناوباء سے نجات کے لیے حکومت،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایا ت پرعملدرآمدکریںمصافحہ نہ کریںگلے نہ ملیںاور سماجی فاصلے کاخیال رکھیںتاکہ کروناوباء کوپھیلنے سے روکاجاسکے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف کوٹلی سیددلنوازگردیزی نے اس موقع پرڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل کواس بات کایقین دلایاکہ کروناوباء کے خاتمہ کے لیے جس قدربھی ممکن ہواتعاون کرینگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں