سردار سکندر کا صغیر چغتائی اور ساتھیوں کو پیش آنیوالے حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 11 جون 2021 18:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے سانحہ آزاد پتن میں ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ساتھیوں کو پیش آنے والے افسوس ناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالی لواحقین اور ان کے تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں