کوٹلی شہر میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی و ستھرائی کا کام مکمل

بدھ 14 جولائی 2021 13:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹربلدیہ امجدعلی مغل کی ہدایت پر کوٹلی شہر میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی و ستھرائی مہم کے تحت بدھ کو بلدیہ کے اہلکاروں نے کوٹلی شہر کے مختلف جگہوں جے کے کلب تاسلہیریاچوک،آبشارچوک ودیگرجگہوں پرصفائی کاکام مکمل کیا گیا جبکہ دیگرجگہوں پربلدیہ کے اہلکاران صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ صفائی مہم اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے جملہ ادارے آپس میں باہمی اشتراک رکھیں تاکہ سیوریج سسٹم کو بحال رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بحال رکھنا نہایت ہی حساس معاملہ ہے مون سون بارشوں کے دوران سیوریج کے سسٹم کوفعال رکھنے کے لیے بلدیہ کے سینٹری ورکرز کام کررہے ہیں۔مون سون بارشوں کے دوران شہرمیں پانی کی فراہم کاتسلسل برقراررکھنے کے لیے مزیداقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے تاجروں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ نالیوں اور نالوں کی صفائی کے دوران شہری اداروں سے تعاون کریں تاکہ ممکنہ نقصان کے خدشہ سے بچا جاسکے۔صفائی مہم کی نگرانی چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،سینٹری انسپکٹرمرزاامتیازنے کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں