الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین سیاست سے دوررہیں ،مشتاق احمدطاہر

کل اپنی سیاسی وابستگی کااظہارکرلیں ،مرضی سے پسندیدہ امیدوارکوووٹ دیں مگراس کے بعدمکمل غیرجانبداری دکھانی ہے، سیاسی سرگرمی میں ملوث ملازمین کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کوٹلی

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:36

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمشتاق احمدطاہر نے کہاہے کہ الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین سیاست سے دوررہیں کل18جولائی کواپنی سیاسی وابستگی کااظہارکرلیں اورمرضی سے اپنے پسندیدہ امیدوارکوووٹ دیں مگراس کے بعدمکمل غیرجانبداری دکھانی ہے۔ سیاسی سرگرمی میں ملوث ملازمین کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وہ ہفتہ کے روز بلدیہ ھال میں 25جولائی کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکئے گئے پریذائیڈنگ آفیسر کی ٹریننگ سیشن سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل،ریٹرننگ آفیسرکوٹلی چوہدری خالدحسین ثاقب، ریٹرننگ آفیسرکھوئیرٹہ گل شیراحمدبھی موجودتھے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ آپ(پریذائیڈنگ آفیسرز)تمام لوگ ذمہ داران ہیں اورانتخابی عمل کے متعلق آپ کو ریٹرننگ آفیسربتاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کل آپ کے لئے ووٹنگ کادن مقررکیاگیاہے اس دن آپ اپنی مرضی کے امیدوارکووٹ دیں مگر اس کے بعدغیرجانبدار ہوجائیں۔الیکشن والے دن آپ کی کسی کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل میں الیکشن کمیشن نے آپ کے لیے سہولیات کااہتمام کیاہے لیکن کچھ مشکلات بھی ہوسکتی ہیں جن کے لیے تیاررہناہوگا۔اپنے اپنے متعلقہ آراوزسے رابطہ میں رہیں پولنگ والے دن اگرکسی نے وابستگی دکھائی تواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

پریذائیڈنگ آفیسرکے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل نے کہاکہ 1825 دنوں کے بعدہم اپنے حکمرانوں کاانتخاب کرنے جارہے ہیں اچھا کام کریں گے توملک محفوظ ہاتھوں میں رہے گاآپ سب لوگ پڑھے لکھے اورقائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں آپ نے اپناکام خوش دلی سے کرناہے سب نے ڈیوٹی کرنی ہے ایک دن کے لیے آپ کومجسٹریٹ درجہ کااختیاردیاجارہاہے۔

انتخابی عمل میں ہم سب فوج،رینجرز،پولیس اوردیگرعملہ آپ کے ساتھ ہوگا۔سب سے پہلے اپنے ریٹرننگ آفیسرپھراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اس کے بعد بھی کوئی مسئلہ ہو تومجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔قبل ازیں بلدیہ ھال میں کھوئیرٹہ اورکوٹلی سٹی جبکہ بار کے ھال میں دیگرحلقہ جات کے لیے نامزد کردہ پریذائیڈنگ آفیسر ز کے لیے تربیت کااہتمام کیاگیا۔تربیت کے دوران متعلقہ ریٹرننگ آفیسرزنے پولنگ کے عمل،انتظامات اورچیلنجزکے متعلق پریذائیڈنگ آفیسرکوتفصیل سے زبانی اورعملی تربیت دی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں