جن عمارات میںپولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان میںبجلی ،پانی ،بیٹھنے کیلئے فرنیچر کامعقول بندوبست کیاجائے ،ڈپٹی کمشنرکوٹلی

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:33

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنرضلع کوٹلی امجدعلی مغل نے جملہ ضلعی سربراہان محکمہ جات کوہدایت کی ہے کہ جن جن عمارات میںپولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان میںبجلی ،پانی اوربیٹھنے کے لیے فرنیچر کامعقول بندوبست کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوڈپٹی کمشنرآفس سے جاری مکتوب میںمزیدہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ادارہ جات میںتعینات چوکیداران اورنائب قاصدان کو23جولائی سے 26جولائی2021تک ہمہ وقت پولنگ سٹیشن پرحاضررہنے کیلئے پابندکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں