ضلع کوٹلی میں20 تا25جون2022ماںاوربچے کی صحت کاہفتہ منایا جائیگا

جمعہ 17 جون 2022 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے پریس ریلیزمیںبتایاہے کہ محکمہ صحت عامہ یونیسف کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں20جون تا25جون2022ماںاوربچے کی صحت کاہفتہ منارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفداحسین بٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئراورمس مسرت سرداراسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ نے بتایاکہ ماںاوربچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران02سال تک کے بچوںکومہلک بیماریوںسے بچائوکے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگی02سال سے 05سال تک کے 33190بچوںکوپیٹ سے کیڑوںکوختم کرنے والی گولیاں کھلائی جائیںگی اورحاملہ خواتین کوٹی ٹی کے ٹیکے لگائے جائیںگے ڈاکٹرفداحسین بٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرکی زیرنگرانی 23لیڈی ہیلتھ سپروائزراور456لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیںجوکمیونٹی میںبچوںکوملیریا،اسہال،یرقان اورCOVID-19سے بچائوکی حفاظتی اقدامات کے لیے ہیلتھ سیشن بھی کرینگے۔

عوام علاقہ سے صحت عامہ کی ٹیموںکے ساتھ مکمل تعاون کویقینی بنائیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرفیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئراوراسسٹنٹ کوآرڈنیٹر فیملی پلاننگ اینڈپرائمری ہیلتھ کیئرضلع بھرمیںتمام انتظامات کی نگرانی کریںگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں