جرائم کے کنٹرول پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی توقیر احمد راجہ کی گرفت مضبوط

اتوار 19 جون 2022 14:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) جرائم کے کنٹرول پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی توقیر احمد راجہ کی گرفت مضبوط‘ منشیات سمیت چوری کے موٹرسائیکل اور دیگر مال مسروقہ برآمد کرنے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری سمیت مقدمات کا بہتر انداز میں ڈسپوزل کرنے اور قانونی مدد لینے کے لیے تھانہ آنے والے سائلین بہتر انداز میں قانونی مدد اور اخلاقی روایات برقرار رکھنے پر ضلع بھر میں گزشتہ ماہ کی طرح پہلا نمبر برقرار ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان بہتر کارکردگی دیکھانے پر 2000روپینقد انعام اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا،تھانہ سہنسہ کے ایس ایچ او نوید چوہدری کو 2000 روپے اور سب انسپکٹر محمد آصف کو 1000روپے نقد انعام اور ایک ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری تفصیلات کے مطابق ایس پی ریاض مغل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی راجہ توقیر نے گزشتہ ماہ میں 20 کے قریب چوری کے موٹر سائیکلوں سمیت دیگر چوری ہونے والا سامان اور بھاری مقدار میں چرس شراب اور ہیروئن ناجائز اسلحہ گولیاں برآمد کر کے مجرمان اشتہاری کی بھی بڑی تعداد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کا بہتر ڈسپوزل کرنے پر ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے 2000نقد انعام اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جبکہ تھانہ سہنسہ کے ایس ایچ او نوید چوہدری کو بھی اچھی کارکردگی دیکھانے پر 2000روپے نقد انعام اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ محمد آصف سب انسپکٹر کو 1000روپے نقد انعام اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ تھوتھال رضوان ملک، محمد مہربان ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر، آصف ضیائ ایس ایچ او تھانہ چوکی ،عمار ڈار ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال ،صداقت حسین ایس ایچ او تھانہ افضلپور، طارق محمود ایس ایچ او تھانہ منگلا کو دو دو ہزار روپے نقد انعام اور ایک ایک تعریفی سرٹیفکیٹ چوکی آفیسر جاتلاں محمد ارشدسب انسپکٹر تھانہ تھوتھال محمد رشیداور ایس ایچ او تھانہ علی بیگ محمد ارشد کو ایک ایک ہزار روپے نقد انعام اور ایک ایک تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں