بینظیر بھٹو شہید پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتیں تھیں،ان جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،شازیہ اکبر

منگل 21 جون 2022 17:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) سابق وزیر حکومت و سابق صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ شازیہ اکبر نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتیں تھیں،ان جیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، آج ان کی سالگرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی 69 ویں سالگرہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آج ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا 69 یوم پیدائش منا رہے ہیں، ایک ایسی عظیم لیڈ ر کی آج کے دن پیدائش ہوئی جس نے بہت کم وقت میں نہ صرف اپنے والد فخر ایشیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا بلکہ دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، انہوں نے سیاست کے میدان کارزار میں ہر طرح کی صعوبتیں برداشت کیں اور ایک عورت ہونا اپنی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بناتے ہوئے پاکستان کو کروڑوں لوگوں کی ترجمانی کی اور عوامی جماعت پیپلز پارٹی کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

ان جیسی عظیم شخصیات تاریخ کا ایک ایسا باب ہوتی ہیں، جو رہتی دنیا تک ان کے کارناموں کی وجہ سے زندہ و جاوید اور دوسروں کے لئے قابل تقلید ہوتا ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوری دنیا میں خواتین کے لئے ایک راہ متعین کی جس کی وجہ سے نہ صرف دنیا بلکہ ایشیا سمیت پاکستان کی عورتوں کے لئے رول ماڈل بنیں۔ انہوں نے پاکستان کی عورتوں کو اپنے حقوق کے لئے لڑنا سکھایا۔

کہ ایک عورت محنت سے ایک ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ہے تو دوسری عورتیں کیوں نہیں اس کے لئے انہوں نے ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو آگے لے کر جائیں گے اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں شہید جمہوریت دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں