کوٹلی ‘بیسک ہیلتھ یونٹ دندلی میں فری میڈیکل چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیاگیا

جمعہ 24 جون 2022 12:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پربیسک ہیلتھ یونٹ دندلی میں فری میڈیکل چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی وڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر اور چوہدری یوسف نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسید شفقت حسین شاہ نے چیسٹ کیمپ کے لیے مفت ادویات جاری کیں جوعامر رضانے مریضوں میں تقسیم کیں ۔

اعتزاز احمد نے کیمپ انعقاد میں تکنیکی معا ونت مہیا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خرم شہزاد انچارج بیسک ہیلتھ یونٹ دندلی، سید مہتاب شاہ انچارج ای پی آئی یونٹ، محمد سر فراز ودیگر موجود تھے۔ جبکہ اسی روز بی-ایچ-یو ڈونگی میں میڈیکل چیسٹ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر اور چوہدری یوسف (ڈی ایل سی کوٹلی) نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سید شفقت حسین نے چیسٹ کیمپ کے لیے مفت ادویات جاری کیں۔عوام علاقہ نے کیمپ انعقادپرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی ڈاکٹرسید شفقت حسین اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی وڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال طاہر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور تہہ دل سے شکریہ دا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں