کوٹلی،خطیب جامع مسجدرولی حافظ قاری عبدالجبار کی سرپرستی میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ ،پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

ناموس رسالت ؐپر ہماری جان بھی قربان ہے ،کسی صورت گستاخی برداشت نہیںکرسکتے،مقررین کا خطاب

ہفتہ 25 جون 2022 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) خطیب جامع مسجدرولی حافظ قاری عبدالجبار کی سرپرستی میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں انجمن تاجران،وکلاء،تاجروںکے علاوہ تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے شرکت کی۔ ریلی جامع مسجد رولی سے شروع ہو کر رولی چوک میں اختتام پذیرہوئی۔

شرکاء ریلی نے تحفظ ناموس رسالت ﷺاور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ حافظ قاری عبدالجبار ، مبشر طفیل ایڈووکیٹ، چوہدری عرفان عارف ودیگرمقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت ﷺپر ہماری جان بھی قربان ہے ہم کسی صورت نبی آخرالزمان حضرت محمدمصطفی ﷺ کی شان میںگستاخی برداشت نہیںکرسکتے۔ اس وقت جودنیامیںاسلام اورپیغمبراسلام ﷺ کی ذات پرایک متنازعہ بحث چھیڑکریورپ اورہندوستان میںگستاخیاںکی جارہی ہیں ان کامقابلہ کرنے کے لیے علماء کرام،خطباء کرام کوحکمت عملی اوردانشمندانہ طریقے سے کرداراداکرناہوگا اورپاکستانی قوم اورخاص طورپرامت مسلمہ کے اندر جوغصہ اورجوش اس وقت پایاجارہاہے اس کواس طریقہ میںاستعمال کیاجائے جوکہ امت اورملک کے لیے بہترہونہ کہ ملک تباہی کی طرف چل نکلے۔

(جاری ہے)

مزیدیہ کہ ملکی دفاع کے لیے ملکی سلامتی کے اداروںاورخاص کرپاک فوج کااثرورسوخ عوام الناس کے اندرموجودہونالازمی ہے اورپاک فوج اورپاکستان اس وقت تک اس لئے قائم ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروںکی جڑیں عوام الناس کے اندرموجودہیں اورفی زمانہ کچھ سازشی عناصر فوج اورعوام کے اندردوریاںپیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاک فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اورپاک فوج کے جوان اپنی جانوںاوراپنی نیندوں کوہم پرقربان کرتے ہیںتب ہی ہم سکون کی نیندسوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں