ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیرصدارت اجلاس‘ جانوروں کی منڈیوں کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

منگل 28 جون 2022 14:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کے قیام کے انتظامات اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایس پی محمدریاض مغل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساجد اسلم،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی چوہدری نعیم اختر،اسسٹنٹ کمشنرکھوئیرٹہ سیدنسیم عباس،اسسٹنٹ کمشنرفتح پورتھکیالہ طارق محمودخان،اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ چوہدری نزاکت حسین،چیف آفیسر ساجدمحمود،چیف آفیسرمحمدعظیم خان،اے ڈی امورحیوانات ڈاکٹرالطاف حسین،چیف آفیسرملک محمدنواز،سینٹری انسپکٹرمحمدرؤف،ٹریفک سارجنٹ افتخاراحمدخان،سیکرٹری ٹاؤن کمیٹی کھوئیرٹہ سکندرخان،تحصیلدارچڑہوئی آفتاب احمد،چیف آفیسرچڑہوئی چوہدری پرویزاختر،چیف آفیسرسہنسہ دانیال احمدکے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع،تحصیل صدر مقامات پر مقامی بلدیاتی اداروں کے تعاون سے مویشی منڈیوں کے قیام کے لئے انتظامات کے امور زیر غور لائے گئے تاکہ عوام کو قربانی کے لئیاچھی نسل اور صحت مند جانور میسر آ سکیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز،چیف آفیسرز،اور ٹاون کمیٹیوں کے افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم کی سختی کے پیش نظرمنڈیوں میں مویشیوں اور چھوٹے جانوروں کے لئے پانی،سایہ وخوراک اور صفائی کے اچھے انتظامات ہونے چائیے۔قربانی سنت ابراہیمی ہے جس کی احسن طریقے سے بجاوری ثواب کا کام ہے۔ انہوں نے عید کے دوران جانوروں کی چوری وغیرہ کی وارداتوں کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں