وزیراعظم سردارتنویرالیاس نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے حقیقی معنوںمیں عوامی نمائندگی کاحق اداکیا‘چوہدری آصف حنیف کیلوی

وزیراعظم عام آدمی کے مسائل کوحل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،عام آدمی کوتبدیلی ہوتی نظرآئیگی، رہنماپی ٹی آئی آزاد کشمیر

منگل 5 جولائی 2022 16:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف حنیف کیلوی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے حقیقی معنوںمیں عوامی نمائندگی کاحق اداکیاہے۔حکومت آزادکشمیرنے کابینہ کی مشاورت سے بہت سی مشکلات کے باوجودایک عوام دوست بجٹ پیش کیابجٹ میںعام آدمی کے مسائل کومدنظررکھاگیاہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا طرز حکمرانی عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے نامساعدمالی حالات اوروفاقی حکومت کی جانب سے عدم تعاون کے باوجودآزادکشمیربھرکے لیے بجٹ میںبہت اہم منصوبے رکھے گئے ہیں۔ضلع کوٹلی میںسکول وکالجزکی اپ گریڈیشن،شاہرات کی پختگی کے منصوبے بھی بجٹ میںسرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس عام آدمی کے مسائل کوحل کرنے میںذاتی دلچسپی لے رہے ہیںعام آدمی کوتبدیلی ہوتی نظرآئیگی۔

حکومت آزادکشمیرکی خواہش ہے کہ ہسپتالوں،سکولوںوسڑکوںکی حالت کوبہتربنایاجائے۔عوام کوبجٹ کے دستیاب وسائل کے مطابق زیادہ سے زیادہ سہولیات ملیں گئی حکومت آزادکشمیرکی جانب سے جہیزفنڈزمیںاضافہ،ماہوار زکواة،مالی امدادمیںاضافہ بھی ہماری حکومت کی عوام دوستی کاثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ نمبرداری وپنجائت سسٹم کی بحالی سے معاشرتی مسائل میںکمی ہوگی انہوںنے پریس فائونڈیشن کے لیی05کروڑروپے کی گرانٹ کے اعلان کوبھی خوش آئندقراردیا۔

تاریخ سازبجٹ سے تعمیروترقی کاانقلاب آئے گا۔میڈیانمائندگان عوامی مسائل کواجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ حکومت آزادکشمیرکے تاریخ سازبجٹ میںتاریخی منصوبوںکوبھی اجاگرکریںوزیراعظم آزادکشمیرنے صحافیوںکے لیے کالونیوںکی تعمیرسمیت ان کے دیگرمسائل کے حل کے لیے بھی بجٹ میںخطیررقم مختص کی ہے۔انہوںنے کہاکہ مہاجرین گزارہ الائونس میںفی کس پندرہ سوروپے اضافے کااعلان مہاجرین کے لیے حوصلہ افزااقدام ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے 496معلمین قرآن کو نارمل میزانیہ پرمنتقل کرکے دین اسلام کی خدمت کرنے والوںکی دعائیںلی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 396جنگلات بیلداران اورآئی ٹی ملازمین کومستقل کرنے کااعلان بھی خوش آئندہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں