سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ ، جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 11 اگست 2022 21:51

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر میجر جنرل احسن الطاف ستی نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیااس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل احسن الطاف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو بہت جلد مکمل طور پر دو سو بیڈز کی گنجائش بڑھانے اور ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی موجودہ ایڈمنسٹریشن ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ خان اور ان کی پوری ٹیم بہت محنتی اور پروفیشنل ٹیم ہے جس کی کارگزاری ہسپتال کے ہر شعبہ میں دکھائی دے رہی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ ایم ایس نے بریفنگ دی ہے جس میں جاری منصوبوں کے بارے میں آگہی ملی۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو سہنسہ کے ساتھ ڈی ایچ او آفس کا بھی دورہ کیا ہے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ بڑی أبادی کے حامل ضلع میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کو مربوط کیا جا رہا ہے تا کہ اس اہم ترین شعبہ کو پوری طرح متحرک رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ خان کی بریفنگ میں مسائل اور ترقیاتی اہداف کے حوالہ سے مکمل طور پر بتایا ہے جس پر دلی خوشی ہوئی ہے کہ ہسپتال کا نظام پروفیشنل لوگوں کے پاس ہے جنہوں نے وسائل کا استعمال بہتر انداز میں کر کے اپنی لگن کو ثابت کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی جی ہیلتھ میجر جنرل احسن الطاف نے ڈی ایچ کیو کے دورہ کے دوران کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروانے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت شاہ ڈاکٹرز و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں