ْ سی پیک منصوبہ حاصل کرنے کے بعدپاکستان دشمنوںکی آنکھ میںکانٹابن چکاہے‘سردار فاروق سکندر

دہشت گردبزدل ہیںوہ چھپ کروارکرتے ہیںپاکستان قائم ودائم رہے گادہشت گردوںکاقلع قمع کرینگے ‘وزیر مال

منگل 21 فروری 2017 12:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اوراس کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبہ حاصل کرنے کے بعددشمنوںکی آنکھ میںکانٹابن چکاہے یہی وجہ ہے کہ مملکت پاکستان کے خلاف سازش کاروںنے سازشیںشروع کردی ہیںمگر پوری قوم پاک فوج ،پولیس اوردیگرادارے دہشت گردوںکے آگے نہیںجھکیںگے دہشت گردبزدل ہیںوہ چھپ کروارکرتے ہیںپاکستان قائم ودائم رہے گادہشت گردوںکاقلع قمع کرینگے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے دی جانے والی سیاستدانوں،فوجی وپولیس آفسران وجوانوں،طلبہ اورعوام شہریوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی پاکستان عالم اسلام کاقلع اورواحداسلامی ایٹمی قوت ہے جودنیاکے اندراسلامی ممالک کی قیادت کررہاہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پوری قوم اورقیادت کومتحدہوناپڑے گاہمیںاپنی فورسزپرفخرہے آزادکشمیرکے تمام اضلاع کے اندرفول پروف سیکورٹی انتظامات کرینگے شہری اپنے اردگردنظررکھیںمساجد،امام بارگاہوں،تعلیمی اداروں،لاری اڈوںاورپبلک مقامات پرسیکورٹی موثربنائی جارہی ہے انفارمیشن سنٹرکوٹلی میںگفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے وانا،وزیرستان،فاٹا،سوات کے اندربزدل دہشت گردوںکاقلع قمع کیاضرب عضب آپریشن کے بعددہشت گردافغانستان کی طرف فرارہوگئے جہاںسے انہوںنے دوبارہ وطن عزیزکے اندردہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاںشروع کردیںلاہور،سہون شریف،پشاور،بلوچستان کے اندرپے درپے دہشت گردی کے واقعات ہونے کے باوجودقوم خوفزدہ نہیںاورپوری قوم دہشت گردوںکے خلاف لڑنے کے لیے تیارہے پاکستان کواس لیے ٹارگٹ کیاجارہاہے کہ وہ اپنی جغرافیائی حیثیت کے اعتبارسے دنیاکااہم ملک ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ایٹمی قوت اوردوانٹرنیشنل لیول کی بندرگاہیںرکھنے والاملک ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان دنیاکی بڑی اقتصادی قوت بن جائے گااس لیے بھارت اوردیگرپاکستان دشمن قوتیںافغانستان کے راستہ پاکستان کے اندردہشت گردی پھیلارہی ہیںپاکستانی نڈرقوم ہے جس کوجھکایانہیںجاسکتاہماری فورسزملک بھرسے دہشت گردوںکاخاتمہ کرینگی اورپاکستان دنیاکے اندرایک مضبوط اقتصادی ملک بن کرابھرے گامگراس کے لیے تمام سیاسی جماعتوںکے قائدین اورعوام کواپنی فورسزکے ساتھ متحدہوناپڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں