ضلع کو ٹلی کے تھانہ سہنسہ کی حدود ہولاڑ کے قریب ایک شخص سے بھاری مقدار میں بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پولیس نے ملزمان کے خلاف5AXPAکے تحت مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی‘ دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع

منگل 28 فروری 2017 12:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) آزاد کشمیر کے ضلع کو ٹلی کے تھانہ سہنسہ کی حدود ہولاڑ کے قریب ایک شخص سے بھاری مقدار میں بارود سمیت اس میں استعمال ہونے والا مواد اور غیر ملکی کرنسی برآمد‘ پولیس نے ملزم کی نشاندئی پر ایس ڈی ایم کے ہمراہ پوٹھہ بازار میں ایک دوکان کی رات بارہ بجے تالے توڑ کر تلاشی لی تو دوکان سے بھی بھاری مقدار میں بارود برآمد کے دونوں کے خلاف مقد مہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سہنسہ کی حدود ہولاڑ کے مقام پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ سردار شہزاد سرور نے ہمراہ چوکی افیسر ہولاڑ عدنان صابر ،راجہ ندیم عباس،عدنان،ڈی ایف سی وقار،ڈی ایف سی تھانہ سہنسہ پرویز شاہ نے دوران ناکہ بندی مشکوک شخص مبین ولد خان محمد ساکن سوات کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے زیر قبضہ شاپر سے بھاری مقدار میں بارود اور اس کے کو بلاسٹ کر نے لیے ا ستعمال ہونے والا مواد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کے ا س نے یہ بارود اور دیگر سامان پوٹھہ بازار کے دوکاندار صدیق سے خرید کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ نے ایس ڈی ایم سہنسہ عیص بیگ کی نگرانی میں مذکورہ دوکان کی تلاشی لی تو دوران تلاشی سامان کے نیچے چھپا کر رکھا ہو ا دہماکہ خیز مواد بھاری مقدار میں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف5AXPAکے تحت مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں