شہری دفاع کے رضاکاربلاتنخواہ سپاہی کاکرداراداکرکے قدرتی آفات‘ زلزلوں‘ سیلاب،طوفانوں کے ساتھ دیگرایمرجنسی حالات میںبلاتنخواہ سپاہی کاکرداراداکررہے ہیںشہری دفاع کے رضاکاروںکی خدمات قابل تحسین ہیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل کا تقریب سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 19:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل نے کہاہے کہ شہری دفاع کے رضاکاربلاتنخواہ سپاہی کاکرداراداکرتے ہوئے قدرتی آفات‘ زلزلوں‘ سیلاب،طوفانوں کے ساتھ ساتھ دیگرایمرجنسی حالات میںبلاتنخواہ سپاہی کاکرداراداکررہے ہیںشہری دفاع کے رضاکاروںکی خدمات قابل تحسین ہیں شہری دفاع کے رضاکاروںکومعاشرہ کے اندر عزت واحترام کے ساتھ دیکھناچاہیے اورتمام سرکاری اداروںکے اندرشہری دفاع کے رضاکاروں کو بھرپور احترام دیناچاہیے دنیابھرکے اندرشہری دفاع کے رضاکارجانفشانی سے اپناکام کررہے ہیںپاکستان وآزادکشمیرکے اندراورسرحدوںپرہونے والی کشیدگی کے دوران بھی دہشت گردی کے مواقع پربھی شہری دفاع کے رضاکاروںنے اپنابھرپورکرداراداکرتے ہوئے لوگوںکے جان ومال کی بھرپورحفاظت کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے بابرمحمودبیگ،ملک عبدالقیوم ،ثوبیہ صدیق کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع راجہ اشتیاق احمدنے سرانجام دیئے۔ اس موقع پراے ڈی سی صابروسیم مغل نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودسے شہری دفاع کے چیف وارڈن کاحلف بھی لیا۔

مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہری دفاع کارضاکاربننے کے لیے ہمیںیونیورسٹیز،کالجزاورسکولوںکے اندرآگاہی مہم چلانی چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان زیادہ سے زیادہ تعدادمیںشہری دفاع کے رضاکاربنیںانہوںنے کہاکہ شہری دفاع کے رضاکاروںکی وقفے سے وقفے سے تقریبات جاری رہنی چاہیںتاکہ نوجوانوںکوشہری دفاع کارضاکاربننے کے لیے تحریک پیداہوسکے شہری دفاع کے رضاکارمعاشرے کااہم جزوہیںانہیںہمارے اداروںکی طرف سے بھرپورسہولیات ملنی چاہیے انہوںنے کہاکہ شہری دفاع کی تنظیم دنیاکے بھرکے اندرمنظم ہورہی ہے پاکستان وآزادکشمیرکے اندربھی شہری دفاع کے رضاکاروںکے کردارکونظراندازنہیںکیاجاسکتاانہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروںاورمحلوںکے اندربھی شہری دفاع کی تنظیمیںبننی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں