کھوئی رٹہ پولیس کا جنرل ہولڈ اپ کے دوران درجنوں غیر ریاستی افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

پیر 12 نومبر 2018 14:14

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) کھوئی رٹہ پولیس کا جنرل ہولڈ اپ کے دوران درجنوں غیر ریاستی افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی افراد کو پناہ دینے والے مقامی افراد کے خلاف بھی مقدمات درج عوام علاقہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی کاروائی کو سراہا تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او نصیر خان نے غیر ریاستی افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ایک چھاپہ مار ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او محمد یونس، اے ایس آئیز راجہ طاہر جمیل ، محمد لطیف ، تفتیشی آفیسران راجہ یاسین ، مسعود ملک ، ڈی ایف سی سردار ادریس ، کانسٹیبلان سردار امتیاز، محمد عارف ، کبیر شاہ ، محمد ریاض ، وحید احمد ، سرتاج تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کرر ہے تھے نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران درجنوں غیر ریاستی افراد آیا خان ولد شہزادہ قوم گورسی ساکن سوات ، گل بادشاہ ولد فضلی دائود قوم شیخ ، محمددین پٹھان ساکن بٹل خیل مالاکنڈ ، ضمیر خان ولد آیا خان قوم گورسی ساکن سوات ، شاہ انور ولد شاہ زمان قوم سواتی ساکن اشاڑے تحصیل قیل ضلع سوات تھانہ اشاڑی ، رحم پاجا ولد فضلی دائود پٹھان ساکن بٹل خیل مالاکنڈ ، عمر بادشاہ ولد خان پاجا قوم شیخ پٹھان ساکن تحصیل تمرہ گالہ ضلع دیر ، سید زمان ولد گل زمان قوم خیل پٹھان ساکن بٹل خیل ملاکنڈ ، زڑور خان ولد دولت خان ساکن دیر سوات ، قدیم خان ولد پات زمین خان قوم حسین خیل پٹھان ساکن دیر ، رحمن اللہ ولد مظہر خان ساکن دیر ، حسن زیب ولد بانحمند ساکن دیر ، نسیم اللہ ولد زڑور خان ساکن دیر ، شہریار ولد شاہد قوم جاٹ ساکن کامونکی گوجرانولہ ، معظم ولد شاہد قوم جاٹ ساکن کومونکی گوجرانولہ ، فہد علی ولد نذیر حسین قوم جاٹ ساکن کامونکی گوجرانولہ ، نعمان احمد ولد غلام سرور قوم راجپوت ساکن مغل پورہ لاہور ، ندیم علی ولد عابد حسین قوم ملک ساکن کامونکی گوجرانولہ ، ابراہیم ولد فدا الرحمن ،جمال الدین ولد رحم دین، زر شاد ولد زریب خان ، آخر علی ولد عمر حسین اقوام پٹھان ساکن اپر دیر صوبہ کے پی کے ، ہدایت شاہ ولد علی محمد شاہ ، محمد یاسین ولد امتیاز گل ساکن ممند ایجنسی ، عمر خطاب ولد صابرالدین ، سمیع اللہ ولد گل ذادہ ساکن اپر دیر صوبہ کے پی کے و دیگر کے خلاف55/109 کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ایک اور کاروائی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی افراد کو پنا ہ دینے والے چوہدری ظہیر ولد حاجی رحمت اللہ قوم گجر ساکن گیائیں ، محمد شفیع ولد سید محمد قوم گجر ساکن گیائیں ، محمد طارق ولد وارث قوم گجر ساکن ڈونگی کے خلاف13RPO کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں