کھوئی رٹہ‘کھوئی رٹہ بکری چوروں کاراج تحصیل بھر میں منظم گروہ متحرک

منگل 19 فروری 2019 14:36

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) کھوئی رٹہبکری چوروں کاراج تحصیل بھر میں منظم گروہ متحرک ،بھروٹ گالہ،بنڈیاں،ڈھیری ،دیہاڑی باغ،سہیور ،منصوح اور دیگر علاقوں سے چور وں نے درجنوں بکریاں چرا لیں پوری تحصیل میںچوروںنے انت مچا رکھی ہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ایک جگہ سے چور کو پکڑا گیا مگر حوالات کی یاترا کے بعد چور نو دو گیارہ ہو گیا بکریوں کے مالکان منہ تکتے رہ گئے سہور سے منیر مغل اور رفیق مغل کے گھر سے چوروں نے بکریاں چرائیں ایف آئی آر دج ہونے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی چور دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی دونوں اوقات میں منظم طریقے سے بکریاں پکڑ کر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مالکان کا ہزاروں کا نقصان ہو رہا ہے غریبوں کا مال چراتے وقت ان کے دل میں احساس کی رمق تک نہیں جاتی غریبوں کو ہزاروں کا ٹیکہ لگ رہا ہے جس کے نتیجے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے چوروں کے راج کی وجہ سے بکری پالنے والی خواتین و حضرات کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس چوروں کو پکڑ کر کڑی سزا دے جن کی بکریاں چوری ہوئی ہیں چوروں سے پیسے لے کرغریبوں کو دئیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں