سردارفاروق سکندرخان کا ملک ماسٹرمحمدغلام آف ڈبسی چکڑالی کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہار

منگل 20 نومبر 2018 20:24

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے ملک ماسٹرمحمدغلام آف ڈبسی چکڑالی کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میںکہاہے کہ ملک ماسٹرمحمدغلام آف ڈبسی چکڑالی ماں جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو گئے ہیںملک ماسٹرمحمدغلام کی والدہ محترمہ کی وفات سے جوخلا پیداہوگیاہے اسے پرکرناممکن نہیںانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوںکومختلف امتحانات کے ذریعے آزماتاہے اوروہی بندے کامیاب ہوتے ہیںجن کے ہاتھ سے صبروشکرکادامن نہیںچھوٹتا۔

(جاری ہے)

ماںجیسی عظیم ہستی کااس دنیاسے چلے جاناانتہائی سخت امتحان ہے کیونکہ اس ہستی کی کمی کوکوئی پورانہیںکرسکتااللہ پاک سے دعاہے کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق دے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں