کمیلہ سیداں، بھاری لکڑی موٹرسائیکل پر گرنے سے دو نوجوان جابحق

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کمیلہ سیداں میں بھاری لکڑی موٹر سائیکل پر گرنے سے دونوجوان جاں بحق ہو گے ہیں پناگ شریف دربار کے لنگر کے لئے کمیلہ سیداں کے مقام پر سے لکڑیاں کاٹی جا رہی تھیں ۔ چیڑھ کی ایک گیلی کو پہاڑی سے لڑھکایا گیا تاکہ لنک روڈ پر پہنچ جائے ۔ لنک روڈ پر سے موٹر سائیکل گزر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار اور اور گیلی لڑھکانیوالے ایک دوسرے سے بے خبر تھے ۔

گیلی موٹر سائیکل سواروں پر جا گری ۔ جس سے کالا شاہ ولد مقبول حسین شاہ اور عتیق حسین شاہ ولد عارف شاہ ساکنان کمیلہ سیداں جاں بحق ہو گے ۔ دلخراش سانحہ پر گاؤں کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ کمیلہ سیداں میں ادا کی گئی جسمیں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں