دریائے پونچھ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے محمد مصطفی ہزاروں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپر د خاک

پیر 17 جون 2019 19:30

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) کمانڈر اشفاق بھروال کے چار روز قبل دریائے پونچھ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے جوانسالہ بیٹے محمد مصطفی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ چلڈرن پارک میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ ریہاں شریف باجی میاں محمد قاسم نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین، سابق سینئر وزیرملک محمد نواز خان،سابق وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی ،کمانڈر مسعود سرفراز،امیدوار اسمبلی ملک یوسف ایڈووکیٹ ،سابق چیئر مین بلدیہ خورشید احمد قادری،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، ضلعی صدرپی پی پی چوہدری پرویز اکبر ،جنرل سیکرٹری مقبول گورسی ایڈووکیٹ ،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ،سید فرحت کاظمی،لالہ بشیر گورسی،شبیر گورسی ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ظہیر بابر چغتائی،سیکرٹری جنرل بار طارق گجر،چوہدری عنصر کرامت ،سابق پی آر او عبدالقیوم چوہان ،سابق ممبر پبلی سروس کمیشن چوہدری محمد رفیق اولوی،سابق صد ر بار لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ،عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ ،حلقہ صدر مسلم لیگ ن ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ،محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ ،تبارک سید ایڈووکیٹ ،آفتاب کالس ایڈووکیٹ،لیگی رہنما ملک ظفر اقبال،الطاف بھٹی ، ملک اسلم جے کے ایل ایف ،کمانڈر حق نواز راجہ،کمانڈر شمشیر ،ظہیر عباس چوہدری ،ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد الحسن چوہدری،چوہدری سجاد،چوہدری امیر قابل،رضوان ملک ،مولانا عبدالرزاق چشتی،اے ڈی ملک فیاض موسیٰ،ناظم برقیات طاہر حسین رتیال ،ایکسیئن اشتیاق مغل،ایس ایچ او چوہدری مہربان ،محرر سردار شبیر،تفتیشی افسرخلیل چوہدری،چیئر مین اعظم مغل ،چیئر مین کے ڈی اے راجہ عقیل ،پی پی پی رہنما نصیر شاکر،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہنواز بٹ ، سینئر صحافی و ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب شوکت ناز ، شوکت قمر، ایم ڈی راجہ مہتاب ،ایم ڈی الیاس احمد ملک،صدر این جی اوز کوآرڈینیشن کونسل مبارک علی بسمل،سماجی رہنما بابر محمود بیگ،میاں اکرم،چوہدری اشفاق آف کوٹلی سوہلناں ،سردار معروف طفیل، مظہر نقشبندی ،حاجی عدالت ، بشارت کالس ،منصور کٹاریہ ،تیمور چوہان،حاجی راج محمد ،حاجی محمد صدیق ،حاجی اطہر حسین سمیت سیاسی و سماجی رہنمائوں،وکلاء ،تاجران ،میڈیا نمائندگان و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں