دھنہ پاور پرا جیکٹ میں تاخیر ، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد کی ذمہ دران پر برہمی پاور پراجیکٹ کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 20 اگست 2019 18:10

کوٹلی /کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) دھنہ پاور پرا جیکٹ میں تاخیر ، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد کی ذمہ دران پر برہمی پاور پراجیکٹ کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت۔آزاد کشمیر کے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے 50 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دھنہ پاور پراجیکٹ 1.7میگا واٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایم ڈی پی ڈی او ملک اسرار ، ڈائریکٹر ٹکنیکل شفیق عثمانی اور دیگر متعلقہ لوگ بھی موجود تھے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں خطہ کے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے پاور پرا جیکٹس کے تحت سستی بجلی فراہم کریں گے دھنہ پاور پراجیکٹ کا منصوبہ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے توانائی کے منصوبوں میں کسی نوعیت کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی عوامی حکومت عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ان کے خاتمہ کے لیے حکومت نے اپنی ترجیحات کا تعین کر رکھا ہے قبل ازیں وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد کو ڈائریکٹر ٹکنیکل شفیق عثمانی نے تفصیلی بریفنگ دی وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ دھنہ پاور پراجیکٹ کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے دھنہ پاور پراجیکٹ کی تاخیر پر آفیسران کی سخت سرزنش کی وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری اور پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہائیڈرل پاور پر اجیکٹس پاکستان کی خوشحالی اور آزاد کشمیر کی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے ترقی کے دور میں توانائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے حکومت آزاد کشمیر اس شعبہ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے خطہ کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت آزاد کشمیر نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے آئندہ آنے والی نسلوں کو خوشحال زندگی گزرانے کے لیے توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے موجودہ ترقی یافتہ دور میں توانائی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ اس شعبے کی اہمیت بہت بڑھ گی ہے انہوں نے کہا کہ پن بجلی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ہائیڈرل کے شعبہ میں وسیع پیمانے پر پوٹنشل موجود ہے جسے یوٹلائزکر کے خطہ کو بجلی کی پیداوار میں خودکفیل بنایاجاسکتا ہے وزیرحکومت چوہدری رخساراحمد نے کہا کہ عوام ہائیڈرل کے شروع کردہ منصوبوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کریںہائیڈرل پروجیکٹس کی تکمیل سے جہاں بے روزگاری میں کمی ہوگی وہاںان پروجیکٹ سے خطہ میں خوشحالی آسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیرعوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان آزادخطہ میں ہائیڈرل کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیںان کی سربراہی میں پی ڈی اودن رات پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔فنڈز کی کمی کے باوجود ہائیڈرل کے منصوبوں کو دستیاب وسائل سے مکمل کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کئی منصوبے مکمل ہوجائیں گے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوجائیگا وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات ، کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا شتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کی بدولت بھارت کا سیکولر ہونے کا جھوٹا دعوی بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی بربریت کشمیر یوں کو ان کی اصل منزل آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں