کوٹلی،گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول میں ضلعی سطح پرطلباء کے مابین مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول میں ضلعی سطح پرطلباء کے مابین مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیاجس میں تلاوت، نعت، حسن قرآت، اورتقریریں شامل تھے تقریب میں علاقہ بھر کی مختلف سیاسی ، سماجی شخصیات، سکول اساتذہ کے علاوہ طلباء اور طالبات کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف تھے صدارت کے فرائض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف داد خان نے سر انجام دیے جبکہ اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ بوائز پائلٹ سکول چوہدری محبوب حسین، اے ای او ملک حبیب الرحمن سمیت ضلع بھر کے اے ای اوز بھی موجود تھے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف داد خان ، پرنسپل گورنمنٹ بوائز پائلٹ سکول چوہدری محبوب حسین، اے ای او ملک حبیب الرحمن و دیگرنے کہا کہ تقریری مقابلہ جات کے انعقا د کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتں اجاگر کرنا ہے اس قسم کے مقابلہ جات کے انعقاد سے نوجوانوں میں شعور،علم اور انکی صلاحتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی طلباء میں آگے بڑھنے کا شعور اور جذبہ بیدار کرنے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا انعقاد بے حد ضروری ہے انہوںنے کہا کہ نعت کی تفہیم کائنات کو سمجھنے کا ذریعہ ہے نعت پڑھنے سے محبت رسول ؐکا جذبہ پیدا ہوتا ہے ہمارے تعلیمی اداروں میں بہترین نعت خواں موجود ہیں صرف ان کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ ہمارے لیے باعث رحمت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ذات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اگر ہم اس جدید دور میں آپ ؐکی راہ پر چلیں تو ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں دنیا کے تمام مسائل کا حل نبی کریم ؐکی سیرت مبارک پر عمل کرنے میں ہے آپ ؐ کی تعلیمات تمام مسلمانوںکے لیے مشعل راہ ہیںآپ ؐ کے بتائے ہوئے راستے پرچل کرہم دونوںجہانوںمیںکامیاب ہوسکتے ہیںآپ ؐ کی ولادت سے کفرکے اندھیرے مٹ گئے اوراسلام کابول بالاہوامقررین نے کہاکہ آمدرسول ؐسے کونین میںبہارآئی دنیاوآخرت کی کامیابیاں حضورنبی کریم ؐکی بتائی ہوئی تعلیمات پرعمل کرکے ہی حاصل ہوسکتی ہیںحضورنبی کریم ؐ تمام جہانوںکے لیے رحمت بناکربھیجے گئے ہیں حضورنبی کریم ؐ کی ولادت سے قبل پوری دنیاجہالت اورگمراہی کے اندھیرے میںڈوبی ہوئی تھی حضورنبی کریم ؐ کی ولادت باسعادت کے بعدجہالت اورگمراہی کاخاتمہ ہوا آج کے نفسانفسی کے دورمیںاگرہم اسوہ حسنہ پرعمل کریںتوہماری ساری پریشانیاںدورہوسکتی ہیںاورہمیںدنیاوآخرت میںکامیابیاںمل سکتی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک محمد یوسف نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کے نٖفاذ ۔

(جاری ہے)

این ٹی ایس اور پی ایس کے ذریعے شفاف بنیادوں پر روز گار کی فراہمی یقینی بنا کر نوجوانوں میں مایوسی کی جگہ واضع طور پر اعتماد کی جھلک نظر آرہی ہے لیگی رہنما ملک محمد یوسف نے کہاکہ سابق صدر ، سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سیاست میں ہمارے لیے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں تقریب میں طلباء نے مقابلہ جات میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کیا شرکاء نے طلبا ء کو دل کھول کر داد دی جبکہ مقابلہ جات میں اعلی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو شیلڈز و نقد انعامات سے نواز ا گیا تقریب کے اختتام پر استحکام پاکستان ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں