کوٹلی‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے مزید06مریض کروناوائرس سے صحت یاب ہوکرگھربھیج دیئے گئے

جمعرات 14 مئی 2020 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے مزید06مریض کروناوائرس سے صحت یاب ہوکرگھربھیج دیئے گئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںاس وقت01 مریض زیرعلاج ہے ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمظہراقبال نے کروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں شوکت علی ولدمحمداسلم ساکن سرساوہ،سلیمہ بی بی زوجہ محمدآزادشاہی محلہ،محمداشفاق ولدکرامت حسین سیری کھوئیرٹہ،محمدجہانگیرولدولی محمدنکیال موہڑہ،زاہدہ کھوکھرزوجہ محمداشفاق جوگال پل سیری چتر،منظوربیگم زوجہ کرامت جوگال پل سیری چتر کوکروناوائرس سے صحت یابی کے بعدپھولوںکے گلدستے ،سرٹیفکیٹ د ے کررخصت کیا۔

آئسولیشن وارڈسے ڈسچارج ہوتے وقت ڈاکٹرز،فارمااسسٹ فیصل چوہدری،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان ودیگرطبی عملہ بھی موجودتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے اوپی ڈی بلاک اورایمرجنسی سنٹرکی توسیع کے لیی04کروڑ روپے کی لاگت کی سکیم کی منظوری دی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی،سیکرٹری صحت اورڈائریکٹرجنرل صحت کی ہدایات کی روشنی میںآئسولیشن وارڈ میںکروناوائرس کاشکارہونے والے مریضوں کی صحتیابی کے لیے ڈاکٹرزاورطبی عملہ نے اپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کالایاہے عوام کروناوائرس سے بچائوکے لیے حفاظتی تدابیر پرعمل کرے انہوںنے کہاکہ عوام شہروںکارخ کم کریںتاکہ کروناکے تدارک میںمددمل سکے عوام کے تعاون سے ہی موجودہ لاک ڈائون میںنرمی برقراررہ سکتی ہے موجودہ حالات میںڈاکٹرز،طبی عملہ فرنٹ لائن پرخدمت خلق کے جذبہ سے سرشارہوکرکام کررہاہے ڈاکٹرزمشکل کی اس گھڑی میںکروناوائرس کے شکارہونے والے مریضوںکے علاج معالجہ کے لیے چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیںاس موقع پرڈسچارج ہونے والے مریضوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیر،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کادل کی اتھاہ گہرائیوںسے شکریہ اداکرتے ہیںکہ انہوںنے ہمیں بروقت ریسکیوکرنے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتا ل کے آئسولیشن وارڈمیںہمارامکمل علاج کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے بروقت لاک ڈائون کرکے خطہ کے عوام کومحفوظ بنالیاہے انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ اپنے گھروںمیںرہیںغیرضروری سفرسے اجتناب کریںاوروہ ذمہ داری شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت ودیگرمتعلقہ اداروںسے رابطہ کرکے اپنامکمل چیک اپ کروائیںتاکہ وہ خوداوران کی فیملی ودیگرلوگ بھی اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

ڈسچار ج ہونے والے مریضوںکوہدائت کی گئی کہ وہ دوہفتے گھرکے اندررہیںاورفیملی ممبران ودیگرلوگوںسے ملاقات نہ کریںاوراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں۔دریںاثناء اہلیان کوٹلی نے حکومت آزادکشمیرکاڈی ایچ کیوہسپتال کے اوپی ڈی بلاک اورایمرجنسی سنٹرکی توسیع سکیم کے لیے 04کروڑ لاگت کی سکیم کی منظوری دینے پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی ،وزیرمال سردارفاروق سکندرخان، وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کاخصوصی شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں