ضلع کوٹلی میں بھی یوم استحصال بھر پور انداز میں منایا گیا، تاریخی ریلی میں بھارت کیخلاف نعرے بازی

بدھ 5 اگست 2020 18:20

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019ہندوستان کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر حکومت آزادکشمیراور حکومت پاکستان کی اپیل پرآزاد جموں وکشمیر بھر، پاکستان اور پوری دنیا بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم استحصال منایا گیا بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بد ترین ریاستی دہشتگردی اور بھارتی حکومت کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف ضلع کوٹلی میں احتجاجی ریلی احاطہ ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی اوربھارت خلاف بھارتی غاصبو کشمیر ہمار چھوڑ دو ، اے حق ہمارا آزادی ، ہم لے کے رہیں گے آزادی ،بھارت کے ایوانوں کو آگ لگا دو آگ لگا دو ،جبری ناتے توڑ دو کشمیر ہمارا چھوڑ دوکے نعرے لگاتی ہوئی احاطہ کچہری پہنچی جہاں وہ ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی احتجاجی ریلی میں ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان ، اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم ، اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود خان ، سیکرٹری (ر) محمود الحسن راجہ ،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد ، ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردار مظہر اقبال ایڈووکیٹ ، ڈی ای او مردانہ راجہ منصف دادخان ، ڈی ای اوزنانہ فوزیہ اسلم، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ ، جیل سپرنٹندنٹ سردار افتخار، اے ڈی ٹور ازم ملک فیاض موسی ٰ ،صدر بار راجہ تبریز ایڈووکیٹ ،پی ایم اے کے کے سابق صدر سردار نصراللہ ، آفیسر رفیوجی ہارون راجہ ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ،ڈپٹی ڈی او راجہ ظہیر احمد ،ایکسیئن برقیات سردار مبشر سر فراز ، ایکسیئن بلڈنگ و شاہرات اشتیاق مغل ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سردار اجمل مصطفی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سردار رفیق، صدر پریس کلب عامر آزاد راٹھور ، کشمیر ویلفیئر سنٹر کے مبارک بسمل ،سابق صدر بار راجہ جاوید ایڈووکیٹ ،سابق جنرل سیکرٹری بارچوہدری ظہیر گجر ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر سردار سرفراز، پی پی پی کے چوہدری رشیدبانیاں ،ظہیربابرچغتائی ایڈووکیٹ،مرکزی انجمن تاجران کے جمیل منہاس ،چیئرمین متحدہ ایکشن کمیٹی لیاقت مغل ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی ، حریت رہنمامحمودقریشی ایڈووکیٹ، پی پی پی کے راجہ نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ، کوٹلی بار کے چوہدری خورشید ایڈووکیٹ ،مسلم لیگی رہنما سردار مشہود ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما راجہ آفتاب اکرم ، پی ٹی آئی کے چوہدری محبوب، صدرپی پی پی پرویزاکبرایڈووکیٹ،،مسلم یوتھ ونگ ن لیگ کے رہنما سردارعارف ناز، ، مسلم لیگ ن سٹی کے رہنما سردار معروف خان ، صدر غیر جریدہ ملازمین سردار نازک ، صدرایپکاسردارگلفراز، سکولز صدر چوہدری مطلوب ، ریسکیو1122کے ماجد ملک،چیئرمین نوید ویلفئیر فائونڈیشن کرامت حیدری، صنعت و حرفت کے سردار سرمد،رہنما مہاجرین اشفاق چوہدری، مشہور نعت خواں خرم بٹ کے علاوہ میڈیا نمائندگان، سکولز اساتذہ اور تمام مکتبہ فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان و دیگر مقررین نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے جنگی جنون سے جنوب ایشیاء کا خطہ ہولناک تباہی کی جانب جا سکتا ہے کشمیری عوام نے بھارت کے غیر قانونی ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا بھارتی افواج نی80لاکھ کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قید کر رکھا ہے عالمی براردری بھارت کے ان اقدام کیا نوٹس لے انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے آزادی کی جد و جہد میں ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیںکشمیری عوام کی پکار نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا انہوں نے کہا کہ بھارت کے حصے میں رسوائی کے سوااور کچھ نہیںکشمیری عوام بھارت کے ساتھ ایک قدم بھی چلنے کے لیے تیار نہیں کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور مقبوضہ ریاست جموںو کشمیر میں تازہ دم دستے بھیج کر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں آئین کی دفعہ 35-Aاور370 ختم کر کے پوری دنیا اور کشمیریوں کے سامنے اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں جو ہر مشکل وقت میں کشمیری عوا م کے ساتھ کھڑی رہی ہے ہمیں اپنی پاک فوج پر پورا بھروسہ ہے پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے کشمیری بھارتی عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے مقبوضہ کشمیر میں جاری موجودہ تحریک کشمیریوں نے اپنے جذبے اور خون دے کر جاری رکھی ہوئی ہے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارتی جارحیت اور کشمیر پر بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

بعدا زاںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مزحمتی قرارداد پڑھی جس کا شرکاء ریلی نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کی قرارداد میں عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق حق خودارادیت دلوانے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے ، قابض بھارتی افواج کے انخلا،وادی میں فوجی محاصرے اور کرفیو کے خاتمہ کا مطالبہ بھی کیا گیا قرارداد پڑھنے کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگے احتجاجی ریلی کے آخرمیں ملک کی سلامتی ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی ، پاک افواج کی کامیابی اورشہداء کے درجات کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں