چیف آفیسرراجہ افضال کی رہنمائی میں کوٹلی سٹی میں صفائی مہم جاری

جمعرات 15 اکتوبر 2020 19:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان کی خصوصی ہدائت،چیف آفیسرراجہ افضال کی رہنمائی میں کوٹلی سٹی میںصفائی مہم جاری۔بلدیہ کاسینٹری عملہ کوٹلی سٹی کے مختلف ایریازمیںصفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پرچیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،سینٹری انسپکٹرمرزاامتیازجرال ودیگربھی موجودتھے۔

ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے کہاہے کہ کوٹلی سٹی کی تعمیروترقی،صفائی ستھرائی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہاہوںکوٹلی سٹی کوصاف ستھرااورمثالی سٹی بنائونگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق کوٹلی میںترقیاتی کام جاری ہیں لاری اڈہ کی جدیدتقاضوںکے مطابق تعمیرکاکام بھی جاری ہے جومقررہ مدت میںپوراہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب ہم سب مل کرکام کریںگے توہم اپنے مقصدمیں کامیاب ہوسکیںگے اسلام بھی ہمیںصفائی ستھرائی کادرس دیتاہے صفائی نصف ایمان ہے جس طرح ہم اپنے کمرے اورگھرکی صفائی کرتے ہیںاسی طرح ہمیںاپنی گلی محلے اورشہرکی صفائی کابھی خیال رکھناچاہیے کوٹلی سٹی میںتجاوزات،ٹریفک،پانی،روڈز،صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگرمسائل کے حل پربھی تیزی سے کام جاری ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کوبہت جلدضلع کوٹلی مثالی ضلع نظرآئے گاشہریوںکوسیروتفریح کی بہترین سہولیات مہیاکرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں بلدیہ اپنے تمام تروسائل استعمال کرتے ہوئے شہرکی بہتری،خوشحالی،ترقی،صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کررہی ہے مجھ سمیت بلدیہ کاتمام سٹاف،معہ بلدیہ کے سینٹری ورکرزاپنے اپنے فرائض منصبی محنت،لگن اورایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں