کوٹلی،ڈی ایچ او کے زیراہتمام ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک کاانعقاد

منگل 21 جون 2022 15:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے زیراہتمام ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے واک کاانعقادکیاگیا۔واک میں ڈی ایچ اوسید شفقت حسین شاہ،کوآرڈینیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹرفدابٹ،ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹرانور،اے ڈی سرویلنس کامران گورسی،ڈاکٹرمنیبہ،اے ڈی ٹریننگ سپروائزرمسرت سردار،سول سوسائٹی اورمحکمہ صحت کے ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایچ اوسید شفقت حسین شاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ماںاوربچے کی صحت کاہفتہ منانے کا مقصد ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانا ہے، ماںصحت مند ہوگی تو بچہ بھی صحت مند ہوگا۔واک کے اہتمام سے صحت مند زندگی گزارنے کے متعلق آگاہی اورمائوںاوربچوںکوصحت کی بہترسہولیات مہیا کرنا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں