ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق

منیرخان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے، منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 25 اپریل 2020 15:34

ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق
کرم ایجنسی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل2020ء) ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ان کے بیٹے اختر منیر نے کی ہے ۔ بات کرتے ہوئے اختر منیر کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو کوئی متاثرہ شخص ملاقات کے لئے آیا تھا۔ منیر خان اورکزئی میں اس شخص سے کورونا وائرس منتقل ہوا ہے۔ اختر منیرنے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ منیر اوکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹرپر تھے تاہم اب ان کی طبیعت بہترہے۔

انہوں نےبتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران منیر خان اوکزئی گھر میں ہی رہے ہیں۔ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہمارے خاندان کے باقی افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا س سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

کچھ دن قبل رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے۔ ترجمان جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے خوف کو قرنطینہ کر کے صحت یابی حاصل کر لی تھی۔

سیاستدانوں میں سے اب متحدہ مجسل عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی تصدیق خود ان کےبیٹے نے کر دی ہے۔ خیال رہے کہ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11,940 تک پہنچ گئی جبکہ 16مزید اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی ہے

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں