پشاور، لوئرکرم ایجنسی کے رہائشی عبدالراشید کی مخیرحضرات سے اپنے بیٹے کے تعلیم اورگھرکاچولہا جلانے کیلئے مالی معاونت کی اپیل

جمعرات 10 مئی 2018 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) لوئرکرم ایجنسی کے علاقہ صدہ تیندوکے رہائشی عبدالراشیدنے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی،گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑا،کمانڈنٹ ایف سی کرم،مقامی انتظامیہ اورمخیرحضرات سے اپنے بیٹے کے تعلیم اورگھرکاچولہا جلانے کیلئے مالی معاونت کی اپیل ہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں پیشے کے لحاظ سے مستری ہوں لیکن کچھ سال پہلے کام کرتے ہوئے دومنزلہ عمارت سے گرکرمیری ریڈکی ہڈی مکمل متاثرہوئی اوراب ویل چیئرپرزندگی گزاررہاہوں جبکہ کوئی کام کاج کاقابل نہیں رہاہوں اپنے علاج پر7لاکھ سے زیادہ پیسے اورتمام جمع پونجی خرچ کی ڈاکٹروں کاکہناہے کہ اس بیماری کااعلان ممکن نہیں ہے ان کاکہناتھاکہ گھرمیں ایک بیٹاجوکہ گورنمنٹ ڈگری کالج پشاورمیں فرسٹ ایئرمیں پڑھ رہاہے اوردوبیٹاں ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں سے پیسے لیکراپنے تعلیم کررہاہوں کیونکہ خواہش ہے کہ میرابیٹامزیدبھی پڑھے انہوں نے حکام بالاسے اپنے بیٹے کے تعلیم جاری رکھنے اورگھرکے اخراجات کیلئے مالی معاونت کی اپیل کرتاہوں جوبھی امدادکرناچاہے وہ اس نمبر0302-8006244پررابطہ کرے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں