تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کی جانب سے ’’شہداء کشمیر کانفرنس‘‘ کا انعقاد

حکومت کشمیریوں کے مزید جنازے اٹھنے سے پہلے مقبوضہ وادی میں ظالم پنجے کو توڑنے کیلئے کردار ادا کرے،شرکاء کا خطاب

منگل 14 جولائی 2020 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیری شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ’’شہداء کشمیر کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ شہداء کشمیر کانفرنس کی صدارت مفتی محمد عثمان علی نعیمی جلالی نے کی۔

شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ شہداء کشمیر کے لہو سے اب دنیا کو آزادی کی خوشبو آنا شروع ہو گئی ہے۔ حکومت کشمیریوں کے مزید جنازے اٹھنے سے پہلے مقبوضہ وادی میں ظالم پنجے کو توڑنے کا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

مودی کے سفاک اور ظالمانہ کردار سے ہندوستان کے اندر سے ایک نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے۔ بھارتی مظالم سے جنت نظیر مقبوضہ وادی ٹارچر سیلوں، گمنام قبروں اور شہداء کی قبروں کی سرزمین بن چکی ہے۔ نہایت اذیت ناک اور طویل لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیریوں کا بلند حوصلہ رہنا ایک بہت بڑا تاریخی کردار ہے۔حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد سے آگے بڑھ کر عملی مدد کرنا ہو گی۔

یہ حقیقت ہے کہ جتنا کشمیر آزاد ہوا ہے وہ جہاد ہی کی وجہ سے آزاد ہوا ہے اور باقی کشمیر بھی جہاد ہی کی برکت سے آزاد ہو گا۔ سری نگر کی جنگ سری نگر میں ہی لڑی جائے تو بہتر ہے۔ بھارت کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف اٹھتی میلی آنکھ کا اسی میں حقیقی جواب موجود ہے۔ حکومت پاکستان آزادئ کشمیر کے ایجنڈے کو باقی تمام امور پر ترجیح دے۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کشمیر کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں مفتی محمد حناد حبیبی، مولانا محمد ناظم عباس، محمد فرقان عطاری،محترم محمد زاہد عمران جلالی، محمد سلیمان جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں