آل پارٹیز یکجہتی کشمیرکانفرنس کل ہوگی:متحدہ علماء کونسل

لیاقت بلوچ،عبدالرئوف ملک،شعیب الرحمن،الیاس چنیوٹی،ممتازاعوان،مفتی نعیمی دیگرخطاب کرینگے

بدھ 2 فروری 2022 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2022ء) متحدہ علماء کونسل کے زیراہتمام سالانہ آل پارٹیزقومی یکجہتی کشمیرکانفرنس کل دارالعلوم حنفیہ لبرٹی میںسربراہ متحدہ علماء کونسل مولاناعبدالرئوف ملک کی صدارت میںمنعقدہوگی کشمیراے پی سی میںملک کی قابل ذکربڑی قومی دینی وسیاسی جماعتوںکے رہنماشرکت وخطاب کرینگے آل پارٹیزکشمیرکانفرنس سے لیاقت بلوچ،پیرمعین الدین محبوب کوریجہ، مولانامحمدامجدخان،مولانامحمدالیاس چنیوٹی(ایم پی ای)،حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مجیب الرحمن شامی،علامہ محمدممتازاعوان ،صاحبزادہ رشیدمیاں،مفتی غلام حسین نعیمی ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،سردارمحمدخان لغاری،علامہ عاشق حسین رضوی،مولانایوسف احرار،ڈاکٹرسرفرازاحمداعوان،ڈاکٹرعبدالغفورراشد،شیخ محمدنعیم بادشاہ،مولانامعاویہ اعظم (ایم پی ای)،مولاناسدعبید،مولاناعاصم مخدوم،رانامحمدایوب خاکسار، منور لودھی، مولانا محمد حنیف حقانی، پیراسداللہ فاروق،میاںمحمداویس،حافظ محمدنعمان حامد،مولاناقاضی یونس انور،صاحبزادہ حافظ محمدامجد،مولانامحمداسلم ندیم،مفتی محمداسعدنیاز،محمدبلال میر،مولاناقاسم بلوچ، مولانا عبدالنعیم، میاں محمدافضل،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ محمدیعقوب شاہ ودیگررہنماخطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

نیزآل پارٹیزقومی یکجہتی کشمیرکانفرنس میںکشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم کیخلاف 5فروری کوملک گیروعالمگیرسطح پرمنائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں