دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کی عظیم تحریک کو ختم نہیں کر سکتی، خواجہ غلام رسول وانی

ہفتہ 17 اگست 2019 12:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کی آزادی کی عظیم تحریک کو ختم نہیں کر سکتی، 15 اگست کو پوری دنیا کے کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر ثابت کر دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھارت کا تسلط کسی صورت قبول نہیں کرے اور کشمیر کی آزادی حاصل کر کے رہیں گے، کشمیر کشمیریوں کا ہے اور انشاء الله یہ جلد آزاد ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیری رہنما خواجہ غلام رسول وانی اور شیخ نثار احمد نے ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کو یوم سیاہ کے حوالہ سے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری خصوصاً اسلامی ممالک کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں اور آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کا ساتھ دیں، مودی سکار نے 370 آرڈیننس کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی ہے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں