پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ باردانہ موبائل ایپ سے 78ہزار کاشتکاروں نے اندراج کرا لیا

نئے نظام کے تحت 389گندم خریداری مراکز رجسٹر , 6 لاکھ31 ہزار ٹن سے زائد باردانہ جاری ہو چکا‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور

پیر 20 اپریل 2020 11:56

پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ باردانہ موبائل ایپ سے 78ہزار کاشتکاروں نے اندراج کرا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2020ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ خوراک پنجاب کی ڈیجیٹائزیشن پروگرام کے تحت وضع کی گئی باردانہ موبائل ایپ کے ذریعے آٹھ اپریل سے اب تک 78ہزار کاشتکاروں نے باردانے کے حصول کیلئے اندراج کرا لیا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسرشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اظفر منظور نے کہا ایپ سے کاشتکاروں کو لاک ڈاؤن کے دوران باردانہ کے حصول کیلئے اندراج کرانے میں بہت سہولت ملی ہے جبکہ نئے نظام کے تحت اس سال پنجاب میں 389گندم خریداری مراکز رجسٹر اورکاشتکاروں کو 6 لاکھ31 ہزار ٹن سے زائد باردانہ جاری ہو چکا۔ گندم خریداری کا ادائیگی ریکارڈ بھی اب پیمنٹ سکرول سسٹم کے تحت مانیٹر کیا رہا ہے جس کی رسائی بینکوں اور خوراک مراکز کو کاشتکاروں کو دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں