اب نہیں تو کب؟،موٹروے پر پیش آںے والے زیادتی کے واقعے نے سسٹم پر کئی سوالات اٹھا دئیے
محفوظ سفر کی علامت موٹروے خواتین کے لیے غیر محفوظ ہو گئی،پاکستان میں بچیوں سمیت خواتین بھی غیر محفوظ،واقعے کے بعد ادارے وقوع کی حدود پر لڑتے رہے،آخر زیادتی کے مجرمان کو کب سرعام پھانسی دی جائے گی
مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 ستمبر 2020 13:54
(جاری ہے)
پھر اس کے بعد سفاک درندوں نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اور اس شرمناک فعل کے بعد گاڑی میں موجود ایک لاکھ روپے کی رقم بھی لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پورے ملک میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد ایک افسوسناک پہلو اُس وقت سامنے آیا جب ادارے وقوع کی حدود پر آپس میں لڑتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جس جگہ موجود ہیں وہ موٹروے پولیس کی حدود میں نہیں آتی۔ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں خاتون کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا موٹروے پولیس کو تاحال اس علاقے کا کنٹرول نہیں دیا گیا،اس واقعے نے سسٹم پر بھی کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔اگرچہ ہر روز زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن حکومت میں موجود کچھ رہنما ہی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے مخالف نظر آتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی نہیں دی جاتی تب تک یہ واقعات رکنے کا نام نہیں لیں گے۔لیکن اس واقعے نے تو سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے ہیں،موٹروے کو سب سے محفوظ سفر سمجھا جاتا ہے،جب کہ یہاں سفر کرنے والوں کے لیے ایک الگ محکمہ بھی بنایا گیا ہے،تاہم موٹروے پولیس بھی مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔جس نے سسٹم اور ادارے کی کارگردگی پر کئی سوالات بھی اٹھا دئیے ہیں۔خواتین نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس واقعے کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں،خواتین نہ گھروں میں محفوظ ہیں نہ بازاروں میں اور اپنی گاڑی میں سفر کرنے والی خواتین بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے بھارت میں اس طرح کے واقعات پیش آتے تھے لیکن اب پاکستان میں بھی ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں جہاں خواتین بلکل غیر محفوظ ہونے لگی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے پر ہولناک واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ایف آئی آر کی کاپی اور مقدمے میں پروگریس رپورٹ وزارت کے پاس ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہولناک واقعے کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔کئی سیاست دانوں،سماجی شخصیات سمیت سینئر صحافیوں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ یہ کیسا معاشرہ بن چکا ہے؟رات کوکسی خاتون کی گاڑی خراب ہو جائے اسکے ساتھ دو چھوٹے بچے بھی ہوں اور دو مرد اسکی مدد کرنے کی بجائے اسکے ساتھ زیادتی کر دیں تو اسکا مطلب ہے ہمارے اردگرد حیوانوں سے بھی بدتر لوگ موجود ہیں جنہیں قانون کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ قانون طاقتوروں کی لونڈی بن چکا۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہم ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں،48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔جب کہ پاکستان کی عوام اس بات کی منتظر ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں کیا سزا دی جاتی ہے۔لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی آر ایم بی میں تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ
کسان دشمن مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایف آئی آرز درج، بھاری جرمانے کیے گئے
لیہ اراضی سکینڈل، عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی
کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
لاہورہائیکورٹ نے ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے بجلی پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
فوج کے اوپر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سیکولر جماعتوں کے ساتھ کسی قسم کے سیاسی تعاون کی حمایت ..
’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘
پنجاب اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کیخلاف ، چیف الیکشن کمشنرکو ہٹا کرغیر جانبدارشخص کا تقررکرنےکی ..
کرائم سین انوسٹی گیشن کو تفتیش کے مرکزی دھاری میں لانے کی ضرورت ہے، کامران عادل
مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا قاری محمد یوسف احرار گزشتہ روز انتقال کر گئے
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹ کے سٹوڈنٹ کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء و نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی ..
محکمہ جنگلی حیات صوبہ بھر میں غیرقانونی شکاریوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے بر سرپیکار
لادھیوالا وڑائچ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری