فردوس خالہ کی زبان کافی لمبی ہوتی جاتی رہی،عمران خان ان کو لگاڈالیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے‘عظمی بخاری

چیئر مین نیب نے وزیراعظم سے وزیر دفاع تک سب کو این آر او دے دیا ،نیب صرف اب بنی گالہ کی لونڈی بن چکا ہے

جمعہ 26 مارچ 2021 17:22

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس امجد کی دوبارہ نوکری ہی ان کی شریف فیملی کیخلاف زبان درازی کے بعدہوئی ،عثمان بزدار کی فردوس خالہ کی زبان دن بدن کافی لمبی ہوتی جاتی رہی،عمران خان ان کو لگاڈالیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین سالوں سے سلطنت نیازیہ کے درباری چور چور کا شور مچارہے ہیں۔

(جاری ہے)

درباری اور حواری اسی چکر میں قوم کو ایک ہزار ارب سے زائد کا چونا لگاچکے ہیں۔عثمان بزدار نے کس حیثیت سے اپنے پھپھا کو دوبارہ سپیشل برانچ کا ڈائریکٹر بھرتی کیا۔چیئر مین نیب کو رمضان شوگر مل کا گندا نالہ اور جاتی امراکی سڑک ہی نظر آتی ہی ۔جعلی شراب لائسنس میں چیئر مین نیب عثمان بزدار کو این آر او دے چکے ہیں۔چیئر مین نیب نے وزیراعظم سے وزیر دفاع تک سب کو این آر او دے دیا ہے۔نیب صرف اب بنی گالہ کی لونڈی بن چکا ہے اس سے زائد کوئی کارکردگی نہیں۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں