کراچی : شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

گڈاپ سے پھندا لگی چار روز پرانی اور کیماڑی سے پانی کے ڈرم سے ایک بچے کی تشدد زدہ 6 روز پرانی لاش ملی

جمعرات 20 مئی 2021 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس، کھارادر اوربوٹ بیسن سے تین نعشیں ملیں ،گڈاپ سے پھندا لگی چار روز پرانی اور کیماڑی سے پانی کے ڈرم سے ایک بچے کی تشدد زدہ چھ روز پرانی لاش ملی جبکہ گلشن اقبال امیں پارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے اسٹیٹ ایجنٹ کی نعش ملی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کھارادر میں ٹادر محمدی مسجد کے قریب گھر سے ا 70سالہ شخص ہارون کی لاش ملی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش سول ہسپتال منتقل کی گئی ۔

نارتھ ناظم آبادبورڈ آفس ڈھاکہ سوئیٹس کے قریب سی60سالہ شخص کی لاش ملی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ادھر بوٹ بیسن فاروق اعظم مسجد کے قریب مین روڈ سی40 سالہ نوجوان کی لاش ملی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش جناح اسپتال منتقل کی گئی ڈاکس کے علاقے کیماڑی مچھرکالونی سی7سالہ بچے کی ایک ہفتہ پرانی پانی کے ڈرم سے لاش ملی،پولیس کے مطابق مچھرکالونی لیاری ندی بلال مسجد کوہاٹی محلہ سے لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس کو موقع سی7سالہ بچے کی 6/7روز پرانی لاش ملی جو گلی سڑی ہوئی تھی گڈاپ سٹی کے علاقے کاٹھور کے قریب کاٹھور عبدالرحمان بچہ گوٹھ پیر منان پیٹرول پمپ کے قریب سے پھندا لگی لاش ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاش تین سر چار روز پرانی ہے قبل ازیں عزیزبھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ سی الامصطفی اسپتال کے عقب میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے 34 سالہ نعمان کی لاش ملی ہے جوکہ پراسرارطور پرہلاک ہوگیاایس ایچ اوعزیز بھٹی پرویزسولنگی نے بتایا سٹیٹ ایجنٹ تھانعمان کی لاش اپنے ہی اپارٹمنٹ کے قریب برابر والیاپارٹمنٹ کی سیڑھیوں سے ملی تھی ،متوفی نعمان کی ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور سر پر وزنی چیز سے وار کرنے کا زخم ہے متوفی کو گذشہ شب دوست نے نشے کی حالت میں فلیٹ کے باہر چھوڑا تھاواقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں