پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کل وڈھ میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے ورثاء سے تعزیت کریں گے

بدھ 15 ستمبر 2021 00:26

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کل وڈھ میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کے ورثاء سے تعزیت کریں گے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان بدھ کے روز وڈھ پہنچیں گے جہاں وہ سردار بی این پی کے قائد ایم این اے سرداراخترجان مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللہ مینگل کی رحلت پر تعزیت کریں گے۔ مولانا فضل الران جمعرات 16 ستمبر کو لورالائی جائیں گے جہاں مولانا امیرالزمان کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں